سیاسی کشیدگی، ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافہ

Dollar

Dollar

ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافہ ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ننانوے روپے پچاس پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا اور اکیس پیسے بڑھ کر ستانوے روپے چونسٹھ پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں جاری بحران سے فائدہ اٹھانے کیلئے سٹے باز میدان میں آ گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھنا شروع ہو گئی ہے اگر اسٹیٹ بینک نے مثر اقدامات نہ کئے تو ڈالر سو روپے تک پہنچ سکتا ہے۔