سیالکوٹ : یونس فاؤنڈیشن کے صدر کی سبی، روالپنڈی بم دھماکوں کی شدید مذمت
Posted on April 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
سیالکوٹ : یونس فاؤنڈیشن کے صدر میاں اعجاز جاوید نے سبی اور روالپنڈی بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھما کوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کے ذریعے وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
ملک بچانے کیلئے ہر محب وطن شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔حکومت عوام کو دہشت گردوں سے محفوظ کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائے ۔ملک اس قسم کے واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔دہشت گردی کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا دہشت گردوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ۔میاں اعجاز جاوید نے کہا کہ بم دھماکے کرنیوالے درندہ صفتوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے بغیر امن کی شمع روشن نہیں ہو سکتی ۔ بم دھماکوں میں شہید ہو نے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com