پاکستان : (جیو ڈیسک) سیاچن کے چھوڑ ربت سیکٹر میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو فوجی جوان دب کر شہید ہو گئے۔ اسکردو میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان تیمور اور زاہد شاہ کا تعلق کشمیر رجمنٹ سے تھا۔
ذرائع کے مطابق آرمی کے جوان چھوڑ ربت سیکٹر میں گشت کر رہے تھے۔ اس دوران پہاڑی سے منوں مٹی نیچے آئی جس میں دب کر پاک فوج کے دو جوان تیمور اور زاہد شاہ شہید ہو گئے۔
ان کی لاشیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ سیاچن میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔