سیاچن: (جیو ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاچن پر مذاکرات گیارہ اور بارہ جون کواسلام آباد میں ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت میں دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن سے فوجیں پیچھے ہٹانے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتونی نے لوک سبھا کو بتایا تھا کہ صدر آصف زرداری نے آٹھ اپریل کو اجمیر شریف کے دورے کے موقعے پر بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات میں سیاچن سے فوجیں ہٹانے کی تجویز دی تھی۔