سیاچن : (جیو ڈیسک)سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے دو مزید فوجیوں کے جسد خاکی نکال لیے گئے ۔ نکالے گئے شہدا کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔سات اپریل کو سیاچن کے بلند ترین محاذ پر مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے ایک سو انتالیس سپوت برف کی چادر میں دب گئے۔ جس کے بعد پاک فوج کے ساڑھے چار سو دلیر سپوتوں دن رات امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
اٹھاونویں روز مزید دو شہدا کے جسد خاکی نکال لیے گئے ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ ریسکیو ٹیموں کو پہلی کامیابی پچاسویں روز ملی تھی جب شہید محمد حسین کا جسد خاکی ملا تھا۔