سیاہ چین میں برفانی تودہ گرنے سے منگوال کا 32سالہ حوالدار تنویر حسین بھی شہید ہو گیا

گجرات : سیاہ چین میں برفانی تودہ گرنے سے منگوال کا 32سالہ حوالدار تنویر حسین بھی شہید ہو گیا ، شہید تنویر حسین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 12سال قبل آرمی میں ملازم بھرتی ہوا اور ایک سال قبل اس کی شادی ہوئی جس میں اس کا ایک نو ماہ کا بیٹا محمد عمیر پیدا ہوا ، شہید تنویر حسین کے دو بڑے بھائی نوید حسین ، رشید حسین بھی محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں ، تنویر حسین کے بوڑھے والد نذیر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے ، اور آج بھی یہ بات فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں ایک شہید کا والد ہوں نذیر حسین نے بتایا کہ میری ملاقات ڈیرھ ماہ قبل اپنے بیٹے سے ہوئی اس کے بعد مجھے فون نہیں آیا ، موت ایک اٹل حقیقت ہے جو کہ ہر مسلمان کو آنی ہے ، جبکہ تنویر حسین کی اہلیہ 26سالہ شمیم اختر نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میرا شوہر شہید ہو گیا ہے ، مجھے یہ بھی یقین ہے کہ وہ زندہ ہے ، اور ایک دن ضرور گھر لوٹ کر آئے گا اگر شہید ہیں تو اس پر فخر ہے میں اپنے چھوٹے بیٹے کو بھی پاکستان آرمی میں بھرتی کرواں گی اور ایسے بھی بڑا آفیسر بنائوں گا ، بوڑھی والدہ زبیدہ بی بی دکھ میں نڈھال میڈیا کے نمائندوں کو کچھ نہ بتا سکی البتہ یہ ضرور کہتی رہیں کہ میرا بیٹا زندہ گھر آ جائے مجھ کچھ نہیں چاہیے ، شہید تنویر حسین کے گھر میں ہر آنکھ اشکبار تھی خواتین اور عزیز و اقارب کی ایک بڑی تعداد ایک دوسرے کے ساتھ گلے مل کر روتے رہے ۔