سیبسٹن لوب نے سپین ورلڈ کار ریلی کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

Sebastien Loeb

Sebastien Loeb

نو بار کے عالمی چیمپئن سیبسٹئن لوب نے سپین ورلڈ کار ریلی کا دوسرا مرحلہ جیت لیاہے ۔ سپین میں جاری سیزن کے اختتامی ورلڈ کار ریلی کے دوسرے مرحلے میں ورلڈ چیمپئن سیبسٹئن لوب نے شاندار ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی برتری قائم رکھی۔

فرانسیسی ڈرائیور لوب سیزن کے ساتھ ساتھ اپنے کیرئیر کی بھی آخری ریس میں شرکت کر رہے ہیں جہاں وہ سپین کار ریلی ٹائٹل جیت کر اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں ایونٹ میں ستائیس سیکنڈ کی کمی سے فن لینڈ کے جیری ماٹی لٹوالا کی دوسری اور میکو ہیرونین کی تیسری پوزیشن رہی۔