سیف الرحمن بھٹی کا عوامی رابطہ آفس میں اقبال ڈے کی تقریب سے خطاب

گجرات (جی پی آئی) ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112سیف الرحمن بھٹی نے عوامی رابطہ آفس میں اقبال ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مفکر اسلام ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کے خوابوں کو عملی تعبیر دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اقبال کے افکار اور نظریات کی عملی تعبیرہی میں ہم سب کی فلاح اور بہتری ہے ، اقبال نے امت مسلمہ کو بیداری اور حق پر ڈٹ جانیکا درس دیا ، خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف علامہ اقبال کے خوبوں کی عملی تصویر نظر آتے ہیں اور وہ ملک پاکستان میں ایک ایسا نظام حکومت نافذ کرنیکے خواہ ہیں جس میں قانون کی حکمرانی ہو ، انصاف کا بول بالا ہو ، اور ملک میں خوشحالی ہواور نظام حکومت میں امیر و غریب کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہو ں آئیے آجکے دن ہم سب ملکر عہد کرتے ہیں کہ اپنے پیارے ملک پاکستان کو اقبال کے افکار اور نظریات کو عملی طور پر نافذ کرینگے اور ملکی ترقی ، خوشحالی ، خود مختاری ، سلامتی ، قانون کی حکمرانی کے قیام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینگے اور میرٹ سے ہٹ کر کسی کام پر عمل نہیں کرینگے۔