بالی ووڈ(جیو ڈیسک) سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے آخراعلان کر ہی دیا کہ سولہ اکتوبر کو سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ سیف علی خان تو شادی کی بات پر مسلسل نظر اندازی کا اظہار کر رہے تھے لیکن ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ سیف کچھ بھی کہے لیکن اس کی شادی سولہ اکتوبر کو ہی ہوگی۔
مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیف کو اپنی شادی کے لئے وقت نکالنا ہوگا۔ سیف کی والدہ کے مطابق کرینہ کے والد رندھیر کپور کی خوائش پر شادی اب لندن کے بجائے ممبئی یا آبائی شہر پتودی میں ہوگی۔ ادھر سیف اور کرینہ اپنی شادی کے حوالے سے کچھ بھی بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔