ممبئی: (جیو ڈیسک) رواں سال مون سون کے بعد سیف اور کرینہ کی شادی ہوگی۔ بالاخرممی شرمیلا ٹیگور نے گھر کی بات میڈیا کو بتا ہی دی۔
اکتالیس سالہ سیف اور اکتیس سالہ کرینہ گذشتہ پانچ برس سے دوستی نبھا رہے ہیں لیکن جب بھی معاملہ شادی تک پہنچتا ہے تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ سامنے آجاتی ہے۔ نواب پٹوڈی کے انتقال کے بعد سیف ایجنٹ ونود کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔
مصروف تو وہ اب بھی ہیں ریس ٹو ،کا کٹیل اور گو ،گوا ،گون کی شوٹنگ میں لیکن ساتھ ہی شادی کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں۔ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کے بعد کسی بھی خوشگوار دن سیف اور کرینہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔