بالی ووڈ(جیوڈیسک)شادی کے بندھن میں بندھنے والے نواب آف پٹودی سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنا ہنی مون منانے دسمبر میں سوئٹزر لینڈ کے جزیرے پرجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیف اورکرینہ کا نوبیاہتا جوڑا اکیس اکتوبر کو پٹودی سے ممبئی پہنچے گا۔ کرینہ کپور بائیس اکتوبر کو سلمان خان کے ساتھ ایٹم سانگ عکس بند کرائیں گی۔ نومبر کے اوائل میں کرینہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ہمراہ فلم تلاش میں اپنا کام مکمل کرائیں گی۔ ا س جوڑے کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سیف اور کرینہ دسمبر میں ہنی مون منانے کے لیے سوئٹزر لینڈ کے جزیرے گستاد جائیں گے اور سات جنوری کو واپس بھارت آ جائیں گے۔