سیف علی خان نے 42 ویں سالگرہ کرینہ کپور کے ساتھ منائی

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے اپنی 42 ویں سالگرہ لندن میں کرینہ کپور کے ہمراہ منائی۔معروف فلمی جوڑا چند روز قبل لندن پہنچا تھا، دونوں اداکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ انکے لندن آنے کا مقصد طویل اور تھکا دینے والے فلمی شیڈول سے کچھ وقت نکال کر خود کو نئے سرے سے تازہ دم کرنا تھا۔

اس موقع پر دونوں نے لندن کے پوش ریستوران میں اکٹھے ڈنر کیا۔ یہ ریستوران سیف کا پسندیدہ ہے، کرینہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئین میں ڈبنگ کروا رہی ہیں۔