اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے اقتصادی اور جانی نقصان پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی کے خطرات کو کم کرنے کیلئے کوششوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی ڈیزاسٹر رسک ریڈیکشن ایجنسی کی سربراہ مارگریٹا وہالسٹروم نے پاکستان کیدورے پر روانگی سے قبل نیویارک میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ سسٹم کے ذریعے پاکستان میں سیلاب کے خطرے کی بالکل درست پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔ ماگریٹا آج پاکستان پہنچ رہی ہیں، جس کے دوران وہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم گیلانی اور محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مئنجمنٹ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان ہی نہیں بھارت، بنگلہ دیش، فلپائن، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں حالیہ سیلاب سے بڑھتے ہوئے اقتصادی اور جانی نقصانات پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیلاب ہرسال جون سے ستمبر تک آتے ہیں۔ مثر اقدامات سے ان کے جانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔