کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے چلنے والی دو ٹرینیں جو سیلاب کے باعث بند ہوئی تھیں 23 ویں روز گزرنے کے باوجود بھی بحال نہیں ہوسکیں ۔9 ستمبر کوبلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں آنے والے سیلاب کے باعث ڈیرہ اللہ یار اور دیگر ونواح کے علاقوں میں ریلوے ٹریک پانی میں ڈوب گیا تھا ۔
جس کے باعث کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل کی سروس 10 ستمبر کو معطل کردی گئی تھی جو تاحال بحال نہیں کی جاسکی ہے ۔ ریلوے حکام کا کہناہے کہ سکھر ڈویژن کی جانب سے ٹریک کی بحالی کے کاکام کیاجا رہا ہے ۔ جو جلد بحال کر دیا جائے گا۔ ٹرینوں کی بندش کے باعث ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔