سینٹ الیکشن:کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

Senate

Senate

سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق اعتزاز احسن ،اسحاق ڈار اورکامران مائیکل بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

چاروں صوبوں اور وفاقی دارلحکومت میں سینیٹ کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہورہی ہے ۔سندھ میں بارہ نشستوں کے لیے انتخابات ہونگے سیاسی مفاہمت کی وجہ سے امکان یہی ہے کہ سندھ میں ارکان بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔

پنجاب میں بھی تمام امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ لاہور میں الیکشن کمیشن نے اعتزاز احسن ،اسحاق ڈار اورکامران مائیکل کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں ان امیدواروں کے مدمقابل کوئی نہیں تھا اس لیے غیر سرکاری نتائج کے مطابق یہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔

مسلم لیگ ق کے امیدوار محسن لغاری کے کاغذات نامزدگی پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر مسترد کردیے گئے ہیں۔ راجا ریاض نے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا ۔