جماعت الدعوتہ کے امیر حافظ سعید نے امریکہ کوسینڈی طوفان کی تباہی سے نمٹنے کے لیے ہرممکن امدادکی پیش کش کردی ہے ۔
اپنے بیان میں حافظ محمد سعید نے کہا کہ اگر امریکی حکومت اجازت دے تووہ ڈاکٹرز، ادویہ ،رضاکاراور امدادی سامان بھجوانے کوتیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہے ان کے سر کی قیمت مقرر کرے لیکن وہ انسانیت کی خدمت کواسلامی فریضہ سمجھتے ہیں۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی جگہ آفت پیش آئے تو اسلام انہیں متاثرین کی مدد کا حکم دیتا ہے ۔