سینڈی طوفان، جانوروں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع

Animal Rescue Operation

Animal Rescue Operation

سینڈی طوفان(جیوڈیسک)سینڈی طوفان کے بعد متاثرہ علاقوں میں انسانوں کے ساتھ ساتھ پالتوں جانوروں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکی اپنے پالتو جانوروں سے محبت میں پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ اس محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کئی امریکیوں نے تو مرتے ہوئے اپنی دولت بھی اپنے پالتو جانوروں کے نام کر دی۔ امریکیوں کی جانوروں سے محبت سینڈی طوفان بھی کم نہ کر سکا۔ انتظامیہ نے ریسکیو حکام کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے ساتھ ساتھ ان کے پالتو جانوروں کو بھی ہر حال میں بچایا جائے۔