سینیٹ الیکشن:پنجاب سے تمام سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

senate election

senate election

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیاسی اتفاق رائے ہونے کے بعد غیر سرکاری طور پر پنجاب سے سینیٹ کی بارہ نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

لاہور میں الیکشن کمیشن نے اعتزاز احسن ،اسحاق ڈار اورکامران مائیکل کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نزہت صادق، پیپلز پارٹی کی خالدہ پروین بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئی ہیں ۔ ان امیدواروں کے مدمقابل کوئی نہیں تھا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق یہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ مسلم لیگ ق کے امیدوار محسن لغاری کے کاغذات نامزدگی پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر مسترد کردیے گئے ہیں۔

شاہد جامی ایڈووکیٹ نے اعتزاز احسن، بابر اعوان، ظفر اللہ ڈھانڈلہ اور ذوالفقار کھوسہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان امیدواروں کی جائیداد دن بدن بڑھ رہی ہے لیکن یہ ٹیکس نہیں دیتے، اور ان کے بنک اکانٹس ہیں کروڑوں روپے ہیں۔ اسلام آباد ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور میں بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔