سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس

NA

NA

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے 2011-12 کے بعض ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔ کمیٹی نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے عدم تکمیل پر بھی افسوس کا اظہا ر کیا۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین داد اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے گزشتہ سال کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ کمیٹی کو بتا یا گیا کہ گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 79 منصوبوں کے لئے پچاس ارب روپے رکھے گئے۔