سیکیورٹی وجوہات، وزیر اعظم گیلانی کا دورہ برمنگھم ملتوی

Gilani

Gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر برمنگھم کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے برمنگھم کے انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں پیپلز پارٹی کے حامیوں سے خطاب کرنا تھا۔

وزیر اعظم کے دورے کے نتظامات کرنے والے ایک افسر نے بتایا کہ برمنگھم میں وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر متوقع احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتطامات کمزور پڑ گئے ہیں۔ برمنگھم میں موجود پیپلز پارٹی کے ایک مخالف کارکن کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے انٹرنیشنل جنونشن ہال شنٹر کے مقام پر بڑا احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ 2010 میں اسی سنٹر میں صدر آصف علی زرداری کی تقریر کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا تھا۔