شادمان کالونی میں قائم آفس بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اے ٹی ایم سمارٹ کارڈ کا افتتاح

گجرات: رحمان شہید روڈ شادمان کالونی میں قائم تحصیل آفس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گزشتہ روز اے ٹی ایم سمارٹ کارڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، سمارٹ کارڈ کے فوری اجراء کے لئے نادرا اور یوبی ایل نے آفس میں اپنے تین تین کاونر بنا دئیے ہیں ، ایسی خواتین جو کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پوسٹ آفس سے مالی امداد حاصل کرتی ہیں وہ اپنے اصل شناختی کارڈ اور فون نمبر کے ہمراہ دفتر میں موجود بے نظیر انکم سپورٹ اور نادرا کے عملہ سے تصدیق کروا کر یوبی ایل کائونٹر سے اے ٹی ایم سمارٹ کارڈ دو تین منٹ میں بلامعاوجہ حاصل کریں ، دفتر صبح نو بجے سے چار بجے تک ماسوائے اتوار کے روزانہ اوپن رہتا ہے ، اسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی گجرات چوہدری فرحان اسلم وڑائچ نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ تحصیل گجرات کی پینسٹھ یونین کونسلز میں سے سولہ ہزار چار سو نانوے مستحق گھرانوں کو غربت سروے رپورٹ کے بعد مالی امداد کیلئے منتخب کیا گیا ہے ، پھر بھی ایسے گھرانے جو سمجھتے ہیں کہ ہم امداد کے مستحق ہیں ، مگر ہمیں مالی امداد نہیں ملتی تو وہ غربت سروے والی اصل ریر اور اصل شناختی کارڈ لے کر دفتر تشریف لائیں یا پھر آفس نمبر 0533602023پر رابطہ کریں ۔