بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ ودیا بالن کے بارے میں بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کا شادی کے بعد فنی کیریئر جلد اختتام پذیر ہوجائے گا۔ ممبئی ودیا بالن کے شوہر سدھارتھ کا کہنا ہے کہ سال 2013 میں ودیا کی دو فلمیں ریلیز ہوں گی۔ میری خواہش ہے کہ دونوں سپر ہٹ ثابت ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد عورت کی زندگی میں تبدیلی آنا فطری ہے لیکن میں نے اسے فلموں میں کام کرنے سے نہیں روکا۔
ممکن ہے کہ مناسب وقت پر میں اسے ایسا کرنے سے روک دوں۔ دوسری جانب ودیا بالن نے کہا کہ ابھی 2013 اور 2014 میں ان کے پاس چار فلمیں ہیں جن کے وہ معاہدے کرچکی ہیں لیکن میری کوشش ہوگی کہ ازدواجی اور فنی زندگی بیلنس ہوکر چلتی رہیں۔
شادی کے بعد شوہر کو بھی وقت دینا ضروری ہوتا ہے اور میں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ مجھے کس طرح چلنا ہے جہاں تک میڈیا میں گردش ہونے والی اس خبر کی بات ہے کہ میں فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گی تو ایسا کچھ نہیں ہے۔