بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور نکلیں خاصی ضدی، شادی تو ہوگئی لیکن فلم میں نام میں تبدیل نہیں کریں گی ۔ بیبو کے نخرے کون نہ جانے ..کبھی شادی کے وقت مذہب بدلنے پر راضی نہیں تو کبھی ساسو ماں کی ساڑھی پہننے پر کیا اعتراض۔ یہاں تک تو ٹھیک تھا ، مگر یہ اس بات پر راضی ہوگئیں تھیں کہ نام کے آخر میں خان ضرور لگائیں گی۔
لیکن سیف علی خان کو اس وقت جھٹکا لگا ، جب ان کی بیگم کرینہ کپور نے اپنی آنے والی فلم تلاش میں نام لکھواتے وقت خان نہیں لگایا۔ بیبو سے سوال پوچھا گیا تو انھوں نے جھٹ سے جواب دیا کہ۔ یہ کمٹمنٹ تو شادی کے بعد کی فلموں کے کیلئے تھی۔ فلم تلاش تو شادی سے پہلے شوٹ کروائی تھی جب وہ کنواری تھیں۔اس لئے خان صاحب کا نام لگانا ضروری نہیں سمجھتی ۔ کرینہ کپور کے اس جواب سے سب ہی رہ گئے دنگ ۔