شادی کے خیال سے گھبراہٹ ہوتی ہے، سوہا علی خان

Soha ali khan

Soha ali khan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ انھیں شادی کا نام سنتے ہی گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے۔اگر ایک جانب سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کی تاریخ کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں وہیں تینتیس سالہ سوہا علی خان کہتی ہیں کہ انہیں شادی کے خیال سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔

سوہا علی خان کے اداکار کونال کھیمو کے ساتھ کافی دنوں سے دوستانہ تعلقات ہیں تاہم وہ کہتی ہیں کہ وہ اس کے باوجود بھی وہ بچوں جیسا محسوس کرتی ہیں۔ ان کے مطابق شادی ذمہ داریوں کا نام ہے اور وہ خود کو شادی کے لیے تیار نہیں مانتی ہیں۔ سوہا علی خان نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔