شارپ الیکٹرانکس (جیوڈیسک) شارپ الیکٹرانکس نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ تک 5000 ملازمین کو فارغ کرے گا۔سہ ماہی کے خسارہ کے ساتھ اس نے کہا ہے کہ وہ مشکلات کا شکار ٹی وی کے کاروبار میں نقصانات کے باعث بقیہ سال میں بھی خسارے میں رہے گا ۔
صارف الیکٹرانکس بنانے والے اس بڑے ادارے نے کہا ہے کہ اپریل تا جون سہ ماہی میں اس کا خسارہ 1 ارب 76 کروڑ امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 49 ارب 30 کروڑ ین تھا۔ خسارہ جاریہ 94 ارب 10 کروڑ ین رہا جبکہ ایک سال قبل 3 ارب 50 کروڑ ین کا منافع جاریہ حاصل ہوا تھا۔