شام اب فائر بندی پرعمل شروع کرے:کوفی عنان

kofi annan

kofi annan

شام : (جیو ڈیسک) شام کے لیے اقوام متحدہ اور اور عرب لیگ کے مندوب کوفی عنان نے توقع کا اظہار کیا کہ شامی حکومت ان کے امن منصوبے پر فی الفور عمل کرے گی۔کوفی عنان کے ترجمان احمد فوازی نے اخبار نویسوں کو بتایا ہے کہ عمل کی ڈیڈ لائن ہے اب ۔

شامی حکومت نے منگل کو جس امن منصوبے کو تسلیم کیا ہے اس کے مطابق تمام فریق ہر طرح مسلح تشدد بند کر دیں گے اور اقوام متحدہ اس کی نگرانی کرے گا۔ اس دوران شام میں سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج کیا شمالی صوبہ عدلب اور وسطی شہر حمص میں مسلح باغیوں سے تصادم ہوا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں ادارے کا کہناہے کہ حمص صوبے میں بساس نامی گاؤں کے قریب دو افراد اس وقت ہلاک ہوئے ہیں جب ان کی کار پر فائرنگ کی گئی۔

جمعرات کو پورے ملک میں مجموعی طور پر کم از کم بیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ فوازی کا کہنا ہے کہ حکومت کے جانب سے کوفی عنان امن منصوبہ قبول کرنے کے باوجود عملاً مسلح تصادم کے واقعات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ یہی ہماری سب سے بڑی تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوفی عنان چاہتے ہیں کہ حکومت پہلے فائر بندی کرے اور پھر باغی ہتھیا ڈالیں۔