شام کے شہر حمص میں سرکاری فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران انتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری فورسز نے حمص کے مختلف علاقوں پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے حمص میں جاری سرکاری فوجوں کی کارروائی میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف شامی حکومت نے اعلان کیا ہے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔