شام : (جیو ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق میں دو بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکے دمشق کے جنوبی حصے میں حساس ادارے کی عمارت کے باہر ہوئے جس سے عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا۔ دھماکوں کے وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں سے دفاتر کیلئے اور کام کاج کیلئے جا رہی تھی۔
گزشتہ روز شام میں اقوام متحدہ کے قافلے کی حفاظت پر مامور ایک ٹرک کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دارالحکومت دمشق میں متعدد بم دھماکے ہو چکے ہیں۔