امریکی شہر نیویاک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں سنیچر کے روز ایک قرار داد پر ووٹنگ متوقع ہے جس کا مقصد شام میں جاری بحران کو حل کرنے میں مدد کرنا ہے۔اطلاعات ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی اس مجوزہ قرار داد میں عرب لیگ کے اس مطالبے کی حمایت کی گئی ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد اقتدار کی منتقلی کے عمل میں اپنے نائب کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔ اس سے پہلے روس نے مجوزہ قرار داد کے مسودے پر اعتراض کیا تھا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ اس قرار داد کے حق میں ووٹ دے گا یا غیر حاضر رہے گا۔