شام(جیوڈیسک)شام کے شہر حلب میں فوج کی بمباری سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو سے پتہ چلتا ہے شامی فضائیہ نے حلب کے علاقے کی ایک بیکری کو نشانہ بنایا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کیلئے موجود تھی۔
بمباری کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور شہری اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگتے رہے۔ بمباری میں بیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔