دمشق : شامی صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ اور بمباری سے مزید 45 شہری ہلاک ہو گئے۔ جمعرات کو غیر ملکی خبررساں ادارہ کی رپورٹس کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کی حامی فوج نے حمایر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی او رٹینکوں کی مدد سے بمباری کی جس کے نتیجے میں چالیس بے گناہ شہری ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ مطابق کارسوار فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔شہریوں کے مطابق صدر بشار الاسد کی حامی فوج نے حماکی مرکزی اورنٹس سکوائر پر قبضہ حاصل کر لیا ہے تاہم تا حال سینکڑوں مظاہرین صدر بشارالاسد کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شریک ہیں۔