شام (جیو ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیا ن جھڑپیں جاری ہیں۔ بین الاقوامی برادری نے صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دمشق میں سرکاری فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دئیے ہیں۔ مختلف علاقوں میں باغیوں اور سرکاری فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
شام میں تعینات امن مبصر مشن کی مدت میں تیس دن کی توسیع کردی گئی ہے۔اس مشن کا مقصد صدر بشار الاسد حکومت اور باغیوں کے مابین طے پانے والے فائر بندی کے معاہدے کی نگرانی کرنا ہے۔