شام میں باغیوں کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی

Syrian Helicopter

Syrian Helicopter

شام (جیوڈیسک) شام میں باغیوں نے دارالحکومت دمشق کے علاقے شامی فضائیہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی کیا ہے، ہیلی کاپٹر کو جوبر کے ملحقہ علاقے قبون میں مار گرایا گیا۔ فری سیرین آرمی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر شہر کے شمال مشرقی علاقے جوبر میں شہریوں پر شیلنگ کر رہا تھا، فری سیریں آرمی نے اسے داریا کے قتلِ عام کا بدلہ قرار دیا، اس علاقے میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ قبون میں ایک ہیلی کاپٹر گرا ہے تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ اسے گرایا گیا ہے، ادھر دوسری جانب الیپو کے شمال میں باغیوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود پر قبضہ کر لیا، ادھر شام میں خانہ جنگی کے باعث شہریوں کے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گذشتہ روز ترکی کی سرحد میں متعدد شامی شہریوں نے غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔