عالمی کوششوں کے باوجود شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ حمص اور حما میں ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد اٹھاسی ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق شام کے شہر حمص اور حما میں سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔
ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں سے شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں نوے کے قریب ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ زخمی سیکڑوں افراد کو اسپتال پہنچا دیاگیاہے۔ گزشتہ روز باغیوں کے راکٹ حملے سے دو مغربی اور ایک شام کا صحافی اور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ اور شام کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ روس اور چین کے کوشش ہے کہ شام میں مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔