شام (جیوڈیسک) دمشق شام کی سیکورٹی فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں، فورسزنے درعہ میں درجنوں دہشت گرد مارنے کادعوی کیا ہے، شام میں دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا جارہاہے، سیکورٹی فورسز کے جنگی طیاروں نے شمالی شہر مرا النعمان ، مشرقی علاقے دیرا لزور میں بمبار ی کی اوردرعہ میں مسجد کو نشانہ بنایا، ہراستہ سمیت ہنگامہ خیز علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے ، 20 ماہ سے جاری شورش میں ہلاکتوں کی تعداد40 ہزارہوگئی۔ جبکہ یورپی یونین کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کی توثیق کیے جانے پر شامی حکومت نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔