شام میں حکومت مخالف تحریک کے دوران پرتشدد واقعات میں اب تک 2600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ ناوی پیلے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں رواں سال مارچ کے وسط سے شروع ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں پرتشدد مظاہروں کے دوران تاحال چھبیس سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ شام کی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے