شام میں حکومت مخالفین کے خلاف کارروائی میں 5 افراد ہلاک

syria

syria

دمشق: شام میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری، حما میں مزید پانچ افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہوگئی۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حما، حمص اور دیگر علاقوں میں جمہوریت کے حامیوں کے خلاف رات بھر آپریشن جاری رہا جس میں مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ ادھر حما سے فوج کی واپسی کیبعد صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ اور لوگوں نے اپنا کاروابار اور دکانیں کھولنا شروع کردی ہیں۔