شام میں سرکاری فوج کی گولہ باری، 17افراد ہلاک

syria

syria

شام : (جیو ڈیسک)شام کے شہردیرامیں سرکاری فوج کی گولہ باری سے سترہ افرادہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے انسانی حقوق کی تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ سیکورٹی فورسزکی کارروائی میں ہلاک ہونیوالوں میں دس خواتین بھی شامل ہیں۔گولہ باری سے متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔شام میں جمعے کے روز ہونے والے پرتشدد واقعات میں اب تک چوالیس شہری اور پچیس فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔