شام میں فوج نے ریفرنڈم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائر کھول دیا، جس کے باعث پانچ مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق دمشق میں نئے آئین پر ریفرنڈم کرائے جانے کے خلاف نوجوان احتجاج کررہے تھے کہ فوج فائرنگ شروع کردی ، جس کے نتیجے میں تین نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حمص میں بھی فوج کی بمباری سے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے دو مظاہرین ہلاک ہوگئے۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔