شام (جیوڈیسک) دمشق شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں مارچ2011 سے اب تک مرنے والوں کی تعداد36 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اوسطاروزانہ165 افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق مارچ2011 سے جاری اس لڑائی میں36 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں 25 ہزار سے زائدعام شہری ،9 ہزار سرکاری فوجی اور ایک ہزار باغی شامل ہیں۔جب کہ مرنے والے 439 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اعدادو شمار میں لاپتہ ہونے والے ہزاروں افراد شامل نہیں کئے گئے ہیں۔گزشتہ تین ماہ شام کے لئے خونیں ثابت ہوئے جن میں 15 ہزار سے زائد لوگ جان سے گئے،جن میں اوسطا روزانہ 165افراد ہلاک ہوئے۔