شام میں تشدد بند نہ ہوا، عرب لیگ نے احتجاجا دمشق میں مشن معطل کرکے مبصرین کو واپس بلالیا ہے۔ شام نے عرب رہنماں کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ہی روز ہلاکتوں کی تعداد اٹھانوے تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چھ سویلین اور چھ فوجی بھگوڑوں کا ہلاک جبکہ تیس کو زخمی کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق باغیوں نے دمشق کے مضافاتی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ ادھر عرب لیگ نے شام میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے بعد وہاں تعینات اپنے مبصرین کے مشن کی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شام کی حکومت نے عرب رہنماں کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ مبصرین کو واپس نہ بلائے۔