حماس کے رہنما خالد مشعال نے شام کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جاری خون خرابے کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ قاہرہ میں میڈیا سے بات چیت میں خالد مشعال نے کہا کہ شام میں جاری تشدد کے خاتمے کے لئے سیاسی حل نکالنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کو شام میں جاری بحران حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں تاکہ بے گناہ شہریوں کے خون بہنے کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ انھوں نیکہا بیرونی مداخلت سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔