شام : (جیو ڈیسک )باغیوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ حما میں مزید پچیس افراد ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ امریکا نے کہا ہے کہ بشارالاسد جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس جنیوا میں ہوا جس میں سیکورٹی اور انسانی حقوق کی مسلسل ابتر ہوتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ شام کے سفیر نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک حزب اختلاف کو مسلح نہ کریں۔
ادھر واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کانگریس پینل کو بتایا کہ شام کے صدر بشارلاسد جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں اور اسے عالمی عدالت میں ثابت کیا جاسکتا ہے۔