شام کا معاملہ حل کرنے کی غرض سے دنیا سرجوڑ کر بیٹھ گئی

Syria

Syria

شام : (جیو ڈیسک)شام کے بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے دنیا بھر کے وزرائے خارجہ اور سفیر اس وقت جینیوا میں موجود ہیں، اور فرانسیسی وزیر خارجہ نے شامی نیشنل کونسل کے سربراہ عبدالباسط سِدا سے ملاقات کی ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ لارینٹ فیبیئس اور شامی نیشنل کونسل کے سربراہ کے درمیان یہ ملاقات سابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوفی عنان اور خطے کی بڑی ممالک کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں ہوئی۔ ملاقات میں شام میں جاری بحران پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب ترکی اور شام کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں شامی افراد کی ترک علاقوں میں ہجرت جاری ہے اور ان افراد نے شام میں امن کے قیام میں عالمی قوتوں کی ناکامی کی مذمت کی ہے۔