اقوامِ متحدہ : (جیو ڈیسک)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام کی حکومت امن معاہدے کی مکمل طور پر پابندی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں بان کی مون نے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں بھیجے گئے مبصرین کے وفد کے ارکان کی تعداد تین سو تک کی جائے۔
انھوں نے شامی حکومت اور باغیوں پر زور دیا کہ امن کی بحالی اور عوام کے مفاد میں امن معاہدے کی مکمل پاسداری کریں تاکہ ملک میں جاری افراتفری اور بدامنی کے خاتمے میں مدد مل سکے۔