شام کے شہر حمص میں حالات نہایت خراب ہیں۔ ایموس

syria

syria

دمشق : (جیو ڈیسک) اقوام متحدہ کی امدادی امور کی سربراہ ویلری ایموس نے کہا ہے کہ شام کے شہر حمص میں حالات نہایت خراب ہیں۔ دوسری جانب شام کے نائب وزیر پیٹرولیم نے صدر بشارالاسد کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی امدادی ٹیم کی سربراہ نے شام کے حمص اور بابا امر کے دورے کے دوران وہاں حالات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اقوام متحدہ کی امدادی ٹیم نے کئی روز تک حمص میں داخل ہونے کا انتظار کیا اور گزشتہ روز وہ حمص میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ٹیم کی سربراہ ویلری ایموس کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات نہایت خراب ہیں۔ امدادی کارکنوں کو بھی شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا جس کے بعد زیادہ تر آبادی ان علاقوں کی طرف جاچکی ہے جہاں کم از کم انہیں امدادی خوراک دستیاب ہے۔ ایموس کا کہنا تھا کہ انہوں نے جن علاقوں کا دورہ کیا وہ مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ شہر میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آواز بھی سنائی دے رہی تھی۔

دوسری جانب ریڈ کراس نے کہا ہے کہ اس کی ٹیموں کو حمص اور بابا امر کے پریشان حال شہریوں کی مدد کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔