شام کے مسئلے پر سلامتی کونسل کی قرارداد تعطل کا شکار

security council

security council

شام کے بحران کے حل کے لئے تیار کی جانے والی قرارداد پرسلامتی کونسل کے رکن ممالک میں اتفاق نہ ہو سکا۔ یورپی اور عرب ممالک کی جانب سے تیار کردہ قرارداد پر بیشتر رکن ممالک نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسودے میں تبدیلی پر اتفاق کیا۔
قرارداد میں شام میں جاری خوں ریزی روکنے کے لئے اقتدار کی منتقلی کی بات تو کی گئی تھی تاہم صدر بشار الاسد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ شامل نہیں تھا۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سفیر نظر ثانی شدہ مسودہ منظوری کے لئے جلد اپنی حکومتوں کو روانہ کریں گے۔