شام : گیارہ ہزار افراد نقل مکانی کر کے لبنان اور اردن پہنچ گئے

Displaced Persons

Displaced Persons

شام(جیوڈیسک)چوبیس گھنٹوں میں گیارہ ہزار افراد شام سے نقل مکانی کر کے لبنان اور اردن پہنچ گئے۔شام میں جاری خانہ جنگی سے مجموعی طور پر پچیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ایک دن میں اتنی بڑی ہجرت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شام میں حالات کس قدر خراب ہو گئے ہیں۔ شامی صوبہ ادلب اور حلب میں جنگ سے متاثرہ ہزاروں افراد نے ترکی میں پناہ لے رکھی ہے۔