شام : (جیو ڈیسک)شام کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ترکی میں شام دوست گروپ کا اہم اجلاس ہوا۔ مغربی سفارتکاروں کا کہنا ہیکہ خلیجی ممالک شام کے باغیوں کو تنخواہیں دینے کیلئے فنڈز قائم کرینگے۔
استنبول میں مغربی ممالک اور خلیجی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شام کی حکومت پر سفارتی دبا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ صدر بشارالاسد اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تجویز کردہ امن منصوبے پر عمل کریں۔
مغربی سفارتکاروں نے بتایا کہ خلیجی وزرائے خارجہ نے شام کے باغیوں تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس کیلئے باقاعدہ ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔ کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اورستر کے قریب خلیجی اور عرب ملکوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔