شاہ رخ خان فلم ڈان ٹو ریلیز سے پہلے ہی قانونی پیچیدگیوں میں الجھ گئے۔ مشہور زمانہ فلم ڈان کی ریلیز نے 1978میں شائقین فلم میں گہما گہمی پیدا کی تھی۔ فلم بینوں کی دلچسپی کو نظر میں رکھتے ہوئے شاہ رخ خان اور فرحاں اختر نے ڈان ٹو کی ری میکنگ کے حقوق حاصل کرنے کے لئے نریمان فلمز سے رابطہ کیا،مگر نریمان فلمز کے قانونی ماہروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کو فلم ڈان کے حقوق 2005میں دیئے گئے تھے، لہذا ڈاں ٹو فلم کو ریلیز ہونے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی کیونکہ یہ معاہدے کے خلاف بنائی گئی ہے، ڈان ٹو ریلیز سے پہلے ہی قانونی جنگ میں گرفتار ہو گئی ہے ، فلم ڈان ٹو دسمبر میں ریلیز ہونی تھی۔